38

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا جلد آغاز ہو جائیگا’ خواجہ آصف

سیالکوٹ (نامہ نگار)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کی تیاری کا تقریبا آغاز ہوچکا ہے۔ ایک ماہ کے اندر اسمبلی مدت پوری کرکے تحلیل ہوجائے گی، ن لیگ میں ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے نہایت ہی مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ہمارے پاس چوائس تھی کہ فوری حکومت سنبھالتے ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا اور ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں