151

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والی لیگی امیدوارقیادت سے مایوس ، علم بغاوت بلند

سرگودھا (بیوروچیف)سرگودھا سمیت ملک بھر کے مختلف حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ ن بمقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے اکثر علاقوں میں ن لیگ کے امیدواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ سرگودھا سمیت مختلف علاقوں میں ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں نے اپنی ہی جماعت کے امیدواروں کیخلاف آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے جس کی وجہ سے ن لیگ کے امیدوار پریشان نظر آرہے ہیں پی ٹی آئی کے امیدواروں اور ورکروں کا کہنا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ن لیگیوں کیلئے عذاب سے کم نہیں ہے کہ ان کے لوگ ہی ان کیخلاف علَم بغاوت بلند کرنے لگے ہیںاور تاحال سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں لیگیوں کی جانب سے کوئی بڑا انتخابی جلسہ دیکھنے میں نہیں آرہا ماہرین کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ انتخابات کچھ عرصہ کیلئے ملتوی ہوجائیں جس کیلئے سینیٹ میں باقاعدہ قرار دادیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں