پارکنگ کی سہولیات کیلئے اقدامات تیز کررہے ہیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو پارکنگ کی منظم اور باسہولت پارکنگ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارکنگ کمپنی کے زیراہتمام شہر بھر میں110نوٹیفائیڈ پارکنگ پوائنٹس کو مزید منظم اورجاذب نظر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ سائٹس پر روڈ مارکنگ، سائن بورڈز اور سنگل لین پارکنگ کے ساتھ پارکنگ چارجز ازسر نو مقرر کریں جبکہ نئے پارکنگ سائٹس کے قیام کے لئے جامع رپورٹ مرتب کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارکنگ کمپنی کے نوٹیفائیڈ پوائنٹس کے علاوہ غیر قانونی پارکنگ کی کوئی گنجائش نہیں۔ اجلاس میں کینال روڈ پر حادثات کی روک تھام کے لئے یوٹرنز اور برجز پر جرسی بیرئر لگانے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں