پارکوں کو معیاری تفریحی سہولیات سے آراستہ کیا جائے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیوٹیفیکیشن اور پارک بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے صدر بازار میں بیوٹیفیکیشن منصوبے کی ورکنگ پر بریفنگ لی اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے سٹی پارک کا معائنہ کیا جہاں بحالی کے کام، واکنگ ٹریک، گرین بیلٹس اور بچوں کیلئے جھولوں کی تنصیب جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارکوں کو معیاری تفریحی سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے جنرل بس اسٹینڈ کا بھی دورہ کیا جہاں وال آرٹ، بیوٹیفیکیشن اور شجرکاری کے کام جاری تھے۔ انہوں نے مسافروں کیلئے سیٹنگ ایریا بہتر بنانے، واش رومز میں صفائی برقرار رکھنے اور دیگر سہولیات فوری بہتر بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے آفیسرز کالونی پارک کی بحالی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے اور مستقل دیکھ بھال یقینی بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں معیاری انداز سے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف اور خوبصورت ماحول میسر آ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں