18

پارک کی تزئین و آرائش اور پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے

سرگودہا (بیورو چیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے پی ایچ اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ نیو سیٹلائٹ ٹاو ن بلاک ایکس کے پبلک پارک پر فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائے اورمنصوبے کو دن رات کام جاری رکھتے ہوئے دس دنوں کے اندر ہر لحاظ سے مکمل کیا جائے۔ ا نہوں نے کہا کہ پارک شہریوں کیلئے ایک مثالی تفریحی مقام کے طور پرتیار کیا جائے جہاں واکنگ ٹریک ، جھولے، بیٹھنے کے مقامات، لان، لائٹس، پودے، بنچز اور دیگر تمام سہولیات معیاری انداز میں فراہم کی جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے بلاک ایکس پبلک پارک کی سائٹ کے اچانک دورے کے دوران جاری کیں۔ کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ایم ڈی پی ایچ اے محمد ارشد بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ منصوبے کے آغاز کے ساتھ ہی کام کی رفتار تیز رکھی جائے اور رات کے اوقات میں بھی کام جاری رکھا جائے تاکہ مقررہ مدت میں پارک مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رات کے وقت روشنیوں کا مناسب انتظام یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں