48

پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیور ز یونین کا مطالبات کیلئے احتجاج کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )حکومت کو دس دنوں کی مہلت دیتے ہیں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی اورپرچی مافیاز کے خلاف آپریشن کرے بصورت دیگرپنجاب بھرمیں دمادم مست قلندرہوگا۔ان خیالات کااظہار پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورزیونین پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور جماعت اسلامی کے نامزدامیدوارپی پی115میاں اعجازحسین نے یونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نور حسین، فیاض حسین،محمدیوسف ، مبشر ر ضا ، محمد حنیف،شاہدمحمود،شبیراحمد،رانایعقوب ودیگر مو جو دتھے۔میاں اعجازحسین نے کہاکہ قوم سے قربانی مانگنے والے خود قربانی کیوں نہیں دیتے،حکمران طبقہ عوام کے لئے عذاب بن چکاہے،قوم ملکران سے چھٹکارے کیلئے جدوجہدکرے، مہنگائی نے غریب آدمی کی قوت خریدختم کردی ہے ،جس کے باعث ا سکے گھرکا چولہاٹھنڈاہوگاہے اوروہ خودکشیوں پر مجبورہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک پر مسلط عالمی ساہو کاروں اور ان کے ایجنٹ حکمرانوں نے تمام مسائل کا حل اور بد حال معیشت کی بہتر ی کا علاج صرف آئی ایم ایف کے پروگرام اور ملنے والی امداد سے منسلک کر دیا ہے۔ حکومت اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کے باوجود وفاقی حکومت نے 178لگژری گاڑیاں منگوائی ہیں اور77رکنی جہازی کابینہ کا بوجھ کم کرنے پرتیار نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں