52

پاسکو سینٹرمنڈی صادق گنج کے پاسکو انسپکٹر کے فرنٹ مین کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پاسکو انسپکٹر کے فرنٹ مین کی آڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ، پاسکو انسپکٹر رانا عمران اور اسکے فرنٹ مین کیخلاف ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور ڈی پی او بہاول نگر کاروائی عمل میں لائیں،پاسکو سینٹر منڈی صادق گنج پر تعینات پاسکو انسپکٹر رانا عمران کے فرنٹ مین کی آڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی وائرل ہونے والی آڈیو میں فرنٹ مین بتا رہا ہے کہ اس نے پیسے دے کر 15 سو بوری لی اور مزید بھی لے گا فرنٹ مین کے مطابق پانچ سو بوری گندم سینٹربپر اتارتا ہے تو اسی وقت اسے مزید پانچ سو بوری دے دی جاتی ہے پاسکو انسپکٹر رانا عمران کے مبینہ فرنٹ مین کا مزید آڈیو میں انکشاف کہ پیسے لے کر پاسکو انسپکٹر رانا عمران مزید کن افراد کو بوریاں دے رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں