2

پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت بڑھے گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں کمی اور ترسیلات زر و زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے جو ملکی معیشت کیلئے نیک شگون ہے ، پالیسی ریٹ میں کمی سے پیداواری صلاحیت بڑھے گی اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور ہماری معیشت مستحکم ہو گی، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ڈیفالٹ کے نعرے لگانے والوں کی سازش ناکام بناکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کر دیا اگر پاکستان میں سیاسی استحکام برقرار رہا تو پاکستان کو کوئی ایشین ٹائیگر بننے سے نہیں روک سکتا، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میںوفاقی حکومت کا فوکس معیشت پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں