ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پولیس کو چوری ‘ڈکیتی اور راہزنی کے پانچ مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم امتیاز بلوچ ڈسٹری نمبر 15 پر فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ‘ایک پستول اور 34کارتوس برآمد’دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کے ایس ایچ او گل شیر خان نے 353-324-427-15AA/34ppc کے تحت رپورٹ درج کی ہے کہ میں نفری کے ہمراہ ڈی ایس پی پروآ عابد اقبال کی قیادت میں پروآ سرکل کی حدود میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ سماج دشمن عناصر ماہڑا اڈا انڈس ہائوے پر موجود ہیں ‘ جس پر ڈسٹری نمبر15 پر پہنچے تو ایک موٹرسائیکل بلا نمبر 125پر ملزم امتیاز بلوچ ولد کالوخان سکنہ پروآ سمیت تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ‘ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ‘ جب فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوا تو امتیاز بلوچ جو پولیس کو 5مقدمات میں مطلوب تھا ہلاک ہوچکا تھا جس کے دیگر دو ساتھی سرکنڈ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے تھے ‘ پولیس نے موقع پر ایک پستول 30بور اور 34کارتوس برآمد بھی کرلئے ۔
36