پانڈا بانڈز کا اجرائ، چینی بنکوں سے تعاون حاصل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا میں بینکوں سے بھرپور سپورٹ حاصل کریں گے اور یہ منصوبہ آن ٹریک ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے حکام سے ملاقات میں پانڈا بانڈز کے اجرا اور پاکستان کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق بینک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا نے پانڈا بانڈز کے اجرا میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں