پانی نہ دینے پر بھائی نے بہن،نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) تھانہ ستیانہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا،وقوعہ پل ٹوانہ پر پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 39گ ب کا رہائشی یاسر ولد عبدالستار موٹر سائیکل رکشہ چلا کر گزر بسر کرتا تھا گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور لاش کو پل ٹوانہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 202 رب بھائی والا کے محلہ فاروق آباد میں معمولی جھگڑے پر بھائی نے گولیاں مار کر بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل بھائی علی حسنین کی تلاش شروع کر دی’ 202 رب بھائی والا کے قریب محلہ فاروق آباد کے رہائشی ملزم علی حسنین نے اپنی ہمشیرہ ثناء سردار سے پانی مانگا جس پربہن بھائی نے تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل بھائی نے گولیاں مار کر بہن ثناء بی بی کو ابدی نیند سلا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں