پانی کی فراہمی کا نیا شیڈول

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ واٹر اینڈ ڈسٹری بیوشن مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق سحری کے اوقات میں 3بجے سے6بجے تک پانی فراہم کیا جائے گا اسی طرح افطار کے اوقات میں صارفین کو شام ساڑھے چار بجے سے رات ساڑھے سات بجے تک پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔ واسا فیصل آباد شہریوں کو نکاسی و فراہمی کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے ہمہ تن کوشاں ہے اور سروسز ڈیلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں