پانی کی کمی،پنجاب میں دھان کی کاشت پر پابندی

لاہور (بیوروچیف) محکمہ زراعت پنجاب کے تحت دھان کی پنیری اور فصل کی اگیتی کاشت پر پابندی عائد کردی۔20مئی سے قبل کاشتہ دھان کی پنیری وفصل تلف کردی جائے گی۔ ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ 20مئی سے قبل کاشت کی گئی دھان کی پنیری کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ خشک سالی اور پانی کی قلت کی صورت حال کے پیش نظر 20مئی سے قبل دھان کی پنیری اور فصل کاشت کرنے کی ممانعت ہوگی۔حکام کے مطابق 20مئی سے قبل دھان کی پنیری و فصل کی کاشت پنجاب ایگریکلچرل پیسٹس آرڈیننس 1959کی صریحا خلاف ورزی ہے ۔آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ سال دھان کی اگیتی کاشتہ فصل موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوئی ۔ گزشتہ سال دھان کی اگیتی کاشتہ فصل سے کاشتکاروں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔ دھان کے کاشتکار محکمہ زراعت کے سفارش کردہ وقت کاشت کے مطابق پنیری اور فصل کاشت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں