پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے گھروں اور دفاتروں میں موثر طریقے استعمال کریں

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانی کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور زمین کی تمام موجودات کی بقا کے لیے ضروری ہے ۔ اگر ہم پانی کا ضیاع کریں گے تو نہ صرف ہم اپنی موجودہ نسل بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے اس قیمتی وسیلے کو کم کر دیں گے ۔ہم سب کو پانی کی بچت کے لیے کچھ اہم اقدامات کرنے چاہیں: پانی کے استعمال میں احتیاط کریں، یعنی صرف ضرورت کے وقت پانی استعمال کریں۔ جب پانی کی ضرورت نہ ہو، تو نل کو بند کر دیں تاکہ پانی ضائع نہ ہو۔ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے گھر اور دفاتر میں مثر طریقے اختیار کریں، جیسے ٹوٹے ہوئے نلوں کو جلدی سے ٹھیک کرنا۔ صاف پانی کو محفوظ رکھیں اور اسے بہتر طریقے سے استعمال کریں تاکہ اس کی کمی نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں