پانی کے ضیاع کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے

سرگودہا(بیوروچیف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ و ڈسٹرکٹ ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر مظہر شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ نے ممکنہ سیلاب سے بچاو کے پیشگی انتظامات، ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے پانی کے ضیاع سے بچاو اور دیگر امور سے متعلق آگہی کی فراہمی سے متعلق ایجنڈا پیش کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق فلڈ کینٹی جینسی پلان جلد مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیاع کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم کو موثر انداز میں چلایا جائے تاکہ پانی کے ذخیرہ کو محفوظ کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں