پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع کو روکا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی آفیسر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز تجمل حسین لنگڑیال نے ورلڈ واٹر ڈے کی مناسبت سے کہا ہے کہ زیرزمین پانی کی مقدار میں کمی ہورہی ہے لہذا پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع سے پرہیز کیا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ شہری چھت کے بارشی پانی کو قابل استعمال بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بارشی پانی کو چھتوں کے ذریعے زیر زمین داخل کرنے کے نظام کو لازمی بنادیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے واٹر لیب نزد الیکشن کمیشن آفس رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں