اسلام آباد (بیوروچیف) پاور سیکٹر کا گردشی قرض کم ہونے کی بجائے بڑھنے لگا،ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑی وجہ قراردیدیا گیا۔پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز ہونے کا انکشاف ہوا ۔اس حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری کی صدارت میں پاور سیکٹر کے چیلنجز سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاور سیکٹر کو درپیش چینلجز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر توانائی نے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں اضافے کو روکنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض سالانہ بنیادوں پر 7 سے 8 سو ارب روپے بڑھ رہا ہے،اس وقت پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب روپے سے زائد ہے،گردشی قرض کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے،گردشی قرض بڑھنے کے اسباب اور نا اہلی کا سدباب کیا جائے گا۔
11