31

پاور سیکٹر کی بہتری کیلئےADBکا20کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے، رقم پاکستان میں پاور ڈسٹری بیوشن کو جدید بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ بجلی تقسیم کا نظام جدید اور قابل اعتماد ترسیل بہتر بنانے میں مدد ملے گیاعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت 3لاکھ سے زائد ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر لگائیں گے، ڈیٹا مینجمنٹ اور کمیونیکیشن سسٹمز کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔منصوبے کے تحت ساڑھے 15ہزار سے زائد آن لائن ٹرانسفارمرز پر مانیٹرنگ سسٹمز لگیں گے، سسٹم لاہور، ملتان آور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیز میں نصب کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق سیپکو کے 4گرڈ اسٹیشنز کا وولٹیج 66 کے وی سے 132 کے وی کیا جائے گا، ترسیلی نظام میں نقصانات کم اور بجلی کی طلب پورا کرنے میں مدد ملے گی۔لیسکو میں کم از کم 25 گرڈ اسٹیشن تعمیر اور جدید بنائے جائیں گے، ان گرڈ اسٹیشنز میں اہم اور جدید آلات بھی فراہم کیے جائیں گے، زیادہ نقصانات والے 11 کے وی فیڈر کو جدید کیبلز سے تبدیل کیا جائے گا، اس کے علاوہ نقصانات والے فیڈر لائن کی ترتیب بھی بہتر کی جائے گی۔ اقدامات بجلی کے شعبے کے مالی نقصانات کم کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔ترسیلی نظام مضبوط بنانے کا مقصد بجلی کی بڑھتی طلب پوری کرنا ہے، ترسیلی نظام کو اپ گریڈ اور جدید بنانا بھی منصوبے کا اہم مقصد ہے، ابتدائی مرحلے میں یہ منصوبہ 3اہم ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مدد کرے گا، منصوبہ پاور سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، توانائی کا نقصان کم اور ریونیو کو محفوظ کرنے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں