پاور لومز فیکٹری میں کام کرتے محنت کش گر کر جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مدینہ ٹائون کے علاقہ 209 رب میں پاور لومز فیکٹری میں کام کرنیوالا محنت کش گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ نثار احمد 209 رب میں واقع شیخ جاوید کی پاور لومز فیکٹری میں کام کرتا تھا کہ گزشتہ شب کام کرتے ہوئے اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔ وہاں پر کام کرنیوالے دیگر ساتھیوں نے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں