فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نیشنل گروپ کے سر براہ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی، ایف سی سی آئی اور سابق انٹرنیشنل ڈائریکٹر لائنز کلب میاں محمد ادریس نے کہا کہ پاور لومز ٹیکسٹائل سیکٹر کا ایک لازمی حصہ ہے جو لاکھوں مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ کمانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔اس لیے اسے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز، رانا عامر،رانا خرم اخلاق منج، چوہدری عبدالقدوس، چوہدری مشتاق احمداور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
18