4

پاکستان،ایران کا دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔وزیرِخزانہ محمداورنگزیب سے ایرانی ہم منصب علی مدنی زادہ نے ملاقات کی، پاکستان اور ایران کے وزرائے خزانہ کی ملاقات دورہ سعودی عرب کے دوران ہوئی۔فریقین نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تجارتی رکاوٹیں دور کرنے اور سہولتیں بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ایران کی جانب سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی ہوئی۔وزات خزانہ کے مطابق پاکستان نے ایرانی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔ ایرانی وزیرخزانہ علی مدنی زادہ نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو دورہ ایران کی دعوت دی۔ وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے بھی ایرانی ہم منصب کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں