پاکستان،صومالیہ کے درمیان2کھرب 51ارب کے دفاعی معاہدے کا امکان

موغادیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کی پاکستان سے 24جے ایف-17طیاروں کی خریداری کیلئے مذاکرات میں پیشرفت، 2کھرب 51ارب روپے کا دفاعی معاہدہ زیر غور، مذاکرات جے ایف -17کے جدید بلاک تھری ورژن کی خریداری پر مرکوز، طیاروں کیساتھ پائلٹ تربیت، ہتھیاروں کے انضمام اور لاجسٹکس پیکج بھی شامل، سعودیہ اور ترکیہ معاہدے کے ممکنہ مالی معاونین، پاکستان پہلے میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو جے ایف -17فروخت کر چکا، بنگلہ دیش و عراق بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ صومالیہ پاکستان سے جدید لڑاکا طیارے حاصل کرنے کیلئے اعلی سطح مذاکرات میں تیزی لا رہا ہے اور مجوزہ معاہدے کے تحت 24 تک جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور جاری ہے، جو 1991 میں ریاستی انہدام کے بعد پہلی مرتبہ ملکی فضائی جنگی صلاحیت کی بحالی کی اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ صومالی میڈیا کے مطابق دونون ممالک کے مذاکرات بنیادی طور پر جے ایف -17کے جدید بلاک تھری ورژن پر مرکوز ہیں اور یہ کثیر مرحلہ دفاعی پیکج تقریباً2کھرب 51ارب روپے(900ملین ڈالر( مالیت کا بتایا جاتا ہے۔ اگر معاہدہ طے پا جاتا ہے تو یہ سرد جنگ کے بعد موغادیشو کی سب سے بڑی اور اہم دفاعی خریداری ہوگی اور اس سے افریقہ خطے کے سکیورٹی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی کا اشارہ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں