پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،سعودیہ میں80سے زائد شعبوں میں نوکریاں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب جو پاکستان کا قریبی اتحادی ملک ہے، ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو تعلیم، ملازمت اور پروفیشنل مواقع فراہم کرتا ہے۔وژن 2030کے تحت سعودی حکومت نے ویزا پالیسیوں کو مزید آسان بنا دیا ہے جس سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا حاصل کرنا پہلے سے کئی گنا آسان ہو گیا ہے۔ خاص طور پر ہنر مند مزدور اور پروفیشنلز کے لیے نئی سہولیات متعارف ہوئی ہیں۔ 80سے زائد شعبوں میں پاکستانیوں کے لیے نوکریوں کے مواقع موجود ہیں۔ ان میں الیکٹریشن، پلمبنگ، ویلڈنگ، ایچ وی اے سی مکینک، آٹو الیکٹریشن، مکینیکل، آٹو مکینکس، کنسٹرکشن اینڈ بلڈنگ، کارپینٹری، ہیوی ایکوپمنٹ ٹیکنیشن، پلاسٹرنگ، ٹائلنگ، پینٹنگ، کار باڈی ریپیئر، بلیک سمتھ کنسٹرکشن/سٹیل فکسر، بلڈنگ الیکٹریشن، پلمبر، پائپ انسٹالر، شیف، فوڈ اینڈ بیوریجز، باربر، ٹیلر شامل ہے۔اس کے علاوہ سکافولڈ لیبرر، سیلر، کنکریٹ فینشر، جپسوم ورکر، پاور لائن آپریٹر، کار ڈرائیور، ٹیکسی ڈرائیور، بس ڈرائیور، ٹرک ڈرائیور، روف کلینر، گیس سٹیشن اٹینڈنٹ، ہیئر ڈریسر، بیکر، بچر، فاسٹ فوڈ میکر، لانڈری مین، نیل کیئر اسپیشلسٹ، لوڈ اینڈ ان لوڈ ورکر، آفسز اینڈ فیسیلیٹیز کلیننگ ورکر، ہاسپٹل کلینر، گارڈن کلیننگ ورکر، کچن ہیلپر، باریسٹا، ٹرانسپورٹ بائیک ورکر اور ویئر ہاس ورکر شامل ہیں۔یہ پروگرام نہ صرف پاکستانی ہنرمندوں کو سعودی عرب میں روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مضبوط بنا رہا ہے۔ حکومت پاکستان اس طرح کے اقدامات سے بیروزگاری کم کرنے اور ہنر کی ترقی کو فروغ دے رہی ے۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہنر کی تصدیق کے پروگرام (ایس وی پی) نے پاکستانی ہنرمند کارکنوں کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ایس وی پی معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے جو یکم جولائی 2021 سے نافذ العمل ہے۔اس پروگرام کا مقصد سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ کو منظم کرنا ہے اور اب پاکستانی سمیت دیگر ایشیائی ملکوں کے ہنرمند کارکنوں کے لیے سعودی عرب جانے سے قبل تکامل سعودی عرب کی جانب سے ہنر کی تصدیق لازمی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 40 سے زائد ٹیسٹ سینٹرز رجسٹرڈ ہیں جو 80 سے زیادہ ٹریڈز میں ہنر کی جانچ کر رہے ہیں۔ اب تک 273،000 سے زائد امیدواروں کا اسیسمنٹ کیا جا چکا ہے جن میں سے تقریبا 80 فیصد پاس ہوئے ہیں۔ایس وی پی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل بھی انتہائی سادہ اور تیز ہے جو زیادہ سے زیادہ 4 دنوں میں مکمل ہو جاتا ہے۔ امیدوار ایس وی پی انٹرنیشنل پورٹل پر پروفائل بناتا ہے، ٹیسٹ کی تاریخ بک کرتا ہے، 50 ڈالر کی آن لائن ادائیگی کرتا ہے، این اے وی ٹی ٹی سی اسیسر تفویض کرتی ہے، امیدوار منتخب سینٹر میں ٹیسٹ دیتا ہے اور اسیسمنٹ اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹوں میں سرٹیفکیٹ جاری ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں