3

پاکستانی اداکاروں کی ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء میں شرکت

جدہ (شوبز نیوز)گزشتہ روز جدہ کے تاریخی اور دلکش علاقے البلد میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ موقع نہ صرف فیسٹیول کی تاریخ بلکہ پاکستان کے لئے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا کیونکہ پہلی بار اس عالمی فلمی میلے میں پاکستان کا قومی پرچم سربلند ہوا۔ اس باوقار عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی تین ممتاز اور کہنہ مشق تخلیقی شخصیات عتیقہ اوڈھو، توثیق حیدر اور شہزاد نواز کررہے ہیں جواس دوران ایک خصوصی پینل گفتگو میں بھی حصہ لیں گے۔یہ تاریخی لمحہ نہ صرف پاکستان کے فلمی سفر میں اعتماد کا نیا باب کھولتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں