208

پاکستانی اسٹار محمد وسیم بھی LPL کولمبو اسٹرائیکر ز کا حصہ بن گئے

کولمبو(سپورٹس نیوز) لنکا پریمیئر لیگ 2024 کے 5ویں سیزن کی نیلامی میں کولمبو اسٹرائیکرز اپنے اسکواڈ مکمل کرلیا۔ کولمبو اسٹرائیکرزنے پاکستانی اسٹار محمد وسیم کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو پریرا، رحمن اللہ گرباز، متھیشا پاتھیرانا، چمیکا گنا سیکرا، تسکین احمد، ڈنتھ ویلالج، شیون ڈینیئل، غضنفراللہ ، اسیتھا وجیسندرا، شیہان فرنینڈو، کیون بندارا، بنورا فرنینڈو اور گاروکا سنکیتھ شامل ہیں۔ اس سے قبل کولمبو اسٹرائیکرز نے پاکستانی کھلاڑی شاداب خان سے براہ راست معاہدہ کیا تھا۔ اسکواڈ مکمل ہونے کے بعد ساگرکھنہ کی ملکیٹ ٹیم کولمبو اسٹرائیکرز اب لنکا پریمیئر لیگ 2024میں کامیابی کے لئے پرامید ہے۔اسکواڈ کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی ایل 2024 کے لیے جو ٹیم تیار کی ہے اور کامیابی کے سابقہ ریکارڈ توڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں