پاکستانی اسٹاک ایکسینج میں تیزی،780پوائنٹ کا اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔شیئر بازار کا 100انڈیکس 780پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 12ہزار 158پر آ گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1لاکھ 12ہزار 199پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1لاکھ 11ہزار 377پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ادھر انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 2پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے سستا ہو کر 279روپے 20پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279روپے 22پیسے کا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں