پاکستانی اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ فائیو باؤلرز میں شامل

دبئی (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ایشیاکپ میں شانداربولنگ کے بعد پاکستانی اسپنر ابراراحمد ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ فائیو بولرزمیں شامل ہوگئے ،12درجے ترقی کے بعد4نمبرپرآگئے،شاہین آفریدی کی 2درجہ ترقی کے بعد 25اور حارث رئوف کی 9درجہ ترقی کے بعد 28ویں پوزیشن ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری رینکنگ کیمطابق سفیان مقیم 3درجہ تنزلی کے بعد 14نمبرپر ہیں،بیٹرز میں صاحبزادہ فرحان کی 31درجے لمبی چھلانگ 24ویں نمبرپرپہنچ گئے، جبکہ بابراعظم کی 9درجے اور محمد رضوان کی 5درجے تنزلی ہو گئی۔ اس کے علاوہ آل رائونڈرز میں صائم ایوب کی 5 پوزیشن برقرار ہے،فہیم اشرف 12درجے ترقی کے بعد 39ویں نمبرموجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں