پاکستانی اسپنر نعمان علی ایک بار پھر آئی سی سی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے باصلاحیت اسپنر نعمان علی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بار پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا ہے۔گزشتہ 6 ماہ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے نعمان علی مختصر مدت میں دوسری بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیے گئے ہیں۔آئی سی سی نے جنوری کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے ویسٹ انڈیز کے بولر جومیل کو بھی نامزد کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 19 وکٹیں لینے کے ساتھ 85 رنز بھی اسکور کیے۔38 سالہ پاکستانی اسپنر نعمان علی نے اسی سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تیسری نامزدگی بھارتی بولر چکرورتی کی ہوئی ہے، جنہوں نے چار میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔آئی سی سی نے پول میں شائقین کرکٹ کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے اور جس کھلاڑی کو شائقین کرکٹ کی جانب سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔ کونسل تین دن بعد اس کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں