لاہور (سپورٹس نیوز) گوگی علائوالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے عالمی اسکواش کھلاڑی صدام الحق کے خلاف مخالف کھلاڑی کو شدید زد کوب کرنے پر سخت کارروائی کا امکان ہے۔پی ایس اے کے تحت ہونے والی گوگی علائوالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ کے دوسرے رانڈ میں پروفیشنل کھلاڑی 33 سالہ صدام الحق نے نوجوان فاتح عبداللہ ندیم سے ہاتھ ملانے کے بجائے تھپڑجڑنے کے بعد شدید زد و کوب کیا۔پنجاب اسکواش کمپلیکس، لاہور پر ایک ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے پی ایس اے سیٹلائٹ ایونٹ میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی۔



