61

پاکستانی اشیاء کی برآمدات میں 13 فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں ایک سال سے جاری منفی رجحان کے بعد مسلسل دوسرے مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر میں2ارب70کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں2ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، یہ 13.55 فیصد اضافہ ہے، تاہم ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.33 فیصد بڑھیں۔رواں مالی سال 2024 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران اشیا کی برآمدات 0.66 فیصد بڑھ کر 9 ارب 61 کروڑ ڈالر ہو گئیں، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوارن یہ 9 ارب 55 کروڑ ڈالر رہی تھیں۔اکتوبر میں برآمدات کی بحالی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی مہینے کے منفی رجحان کے بعد عالمی خریداروں سے ٹیکسٹائل کی صنعت کو آرڈرز موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں