18

پاکستانی اور مصری وفود کے مذاکرات

اسلام آباد (بیورو چیف)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو وزارتِ خارجہ میں مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے ساتھ وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے، جن میں دونوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے پاکستان۔مصر تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی میکنزم ، بشمول مشترکہ وزارتی کمیشن اور سالانہ دوطرفہ مشاورت کو دوبارہ فعال کرنے پر اتفاق کیا۔وزرائے خارجہ نے مزید اتفاق کیا کہ ایک نئی بزنس کونسل قائم کی جائے،مصر کے ساتھ بی ٹو بی روابط کے لیے اہم پاکستانی کاروباری اداروں کی نشاندہی کی جائے،قاہرہ میں 2026 کی دوسری سہ ماہی میں وزارتی بزنس فورم منعقد کیا جائیاور اس کی تیاری کے لیے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں اسلام آباد میں سینئر حکام کی میٹنگز منعقد ہوں،مصر کے وزیرِ خارجہ نے جامع? الازہر کی اسکالرشپس کی تعداد دوگنی کرنے کا اعلان بھی کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کے تعاون اور جامع? الازہر کی اسکالرشپس کے ذریعے تعلیمی و ثقافتی روابط کے فروغ پر مصر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں