49

پاکستانی باکسر محمد وسیم دسمبر میں ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرعزم

مالٹا (سپورٹس نیوز) مالٹا میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر کو شکست دینے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ دسمبر میں وہ ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔چار اکتوبر کو مالٹا میں ہونے والے مقابلے میں جارجیا کے جابا میمیشیشی کو محمد وسیم نے تیسرے رانڈ میں ناک آٹ کیا تھا۔ محمد وسیم پیشہ ورانہ سفر میں 15 مقابلوں سے 13 مقابلے جیت چکے ہیں۔مالٹا سے واپسی پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ کافی ٹف ٹائم کے بعد الحمدللہ کافی اچھا کم بیک ہوا اور چار اکتوبر کو مالٹا میں کامیابی حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پاکستانیوں کی دعاں سے ہوا ہے اور میں آج تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں