پاکستانی بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں، ایشانت شرما

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے سابق فاسٹ بولر ایشانت شرما نے پاکستان کی مہمان نواز کی تعریف کردی۔بھارتی یوٹیوب چینل کی پوڈ کاسٹ میں ماضی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سابق فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی تو اب ہوئی ہے لیکن شروع میں ہم ساتھ سیریز کھیلتے تھے،اشانت شرما نے کہا کہ ہم کھیلنے کیلئے پاکستان بھی گئے، وہ برے نہیں اصل میں بہت اچھے انسان ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں ،ہمیں ان کے ساتھ بہت مزہ آتا تھا۔میزبان کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں پریشر زیادہ ہی ہوتا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پہلے پاک بھارت میچ کا پریشر زیادہ ہوتا تھا کیوں کہ بھارتی ٹیم جس پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں