36

پاکستانی خاندانوں کے ریکارڈ میں افغان شہریوں کے نام شامل ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں اور دیگر جرائم میں افغان سموں کے استعمال اور پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹریز میں جعلسازی کے ذریعے افغان شہریوں کی انٹری کاانکشاف ہوا ہے ،اس بات کا انکشاف سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ہوا ، اجلاس کیلئے تیارکردہ ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کے ان کیمرہ سیشن کے دوران پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں اور دیگر جرائم میں افغان موبائل سموں کے استعمال ،مختلف فرنچائز پر جعلی بائیومیٹرک کے زریعے موبائل سموں کی رجسٹریشن ،جعلی انٹریز کے زریعے پاکستانی خاندانوں کے فیملی ٹریز میں افغان شہریوں کے نام شامل کرنے ،واٹس ایپ اورٹیلی گرام کے زریعے دہشت گرد کاروائیوں کے لئے انٹرنٹ کالز کے لئے اوپن وائی فائی کے استعمال سمیت اس حوالے سے دیگر ایشوز پر بھی غورکیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں