7

پاکستانی سینیٹ کے وفد کی کمبوڈین قومی اسمبلی کی صدر سے ملاقات

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستانی سینیٹ کے وفد کی چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اورسینیٹر عابد شیر علی کی قیادت میںکمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر محترمہ خون سوڈاری سے ملاقات،پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملاقات محترمہ خون سوڈاری کے چیمبر میں کی گئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے، پارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے اور قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔سید یوسف رضا گیلانی اور عابد شیر علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ روابط تعمیری مکالمے، باہمی خیرسگالی اور علاقائی تعاون کے فروغ کی مشترکہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔ محترمہ خون سوڈاری نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جن کو مزید فروغ دیا جا ئیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں