پاکستانی شائقین نے غلط کھلاڑیوں کو اپنا ہیرو منتخب کر لیا ہے، شعیب اختر

لاہور (سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے اہم میچ میں بھارت سے شکست کھانے کے بعد سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بھی قومی ٹیم کی پرفارمنس پر برس پڑیمیڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بالر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا قومی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں بات کرنا بھی پسند نہیں کروں گا۔میں یہاں صرف بیٹھا اس لیے بول رہا ہوں کیونکہ مجھے پیسے مل رہے ہیں،یہ وقت کا ضیاع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بگاڑ میں 2001 سے دیکھ رہا ہوں، میں نے کپتانوں کو تبدیل ہوتے دیکھا ہے جن کے کردار دن میں 3 بار بدلتے تھے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ہاتھوں شکست اور پھر بھارت کے ہاتھوں بدترین ہار نے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے تاہم گرین شرٹس کو اپنا آخری گروپ میچ بنگلادیش کیخلاف 27 فروری کو راولپنڈی میں کھیلنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں