پاکستانی شاہینز نے پروفیشنل کائونٹی الیون کو شکست دے دی

لندن(سپورٹس نیوز) پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کانٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانیوالے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کانٹی الیون 187رنز بناکر آٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2’2وکٹیں حاصل کیں۔ شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں