پاکستانی طالبعلم موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی طالبعلم موسی ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوگئے۔ وہ سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں’موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، اس عہدے پر بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی فائز رہ چکے ہیں ۔موسی ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے۔پاکستانی طالبعلم موسی ہراج نے کہا ہے کہ آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں