45

پاکستانی طلبہ کیلئے سعودی سکالرشپس میں اضافہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی25منتخب یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپس کی تعداد کو 600 سے بڑھا کر700کر دیا گیا ہے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ مکمل فنڈڈ سکالرشپس ہیں۔پاکستان میں مقیم طلبہ اور مملکت میں قانونی رہائشی دونوں ان سکالرشپس کے لئے یونیورسٹی کی متحد آن لائن ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے سکالرشپ دی جائے گی جبکہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیئے جائیں گے، دیگر متعلقہ معلومات جس میں سکالرشپ کے لئے درخواست دینے کا طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور سکالرشپ کے فوائد شامل ہیں انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں اس کے ساتھ منسلک ہیں۔سعودی حکومت نے تمام پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سکولوں کے سینئر طلبہ (XI-XII/O-A لیول)کے درمیان منسلک تفصیلات/معلومات ، والدین کی معلومات کے لئے نوٹس بورڈز پر بھی لگانے کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں