پاکستانی فضائی حدود بھارتی ایئر لائنز کیلئے مزید 1 ماہ بند

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا، بھارتی ایئر لائنز کے لئے فضائی حدود23اگست تک بند رہے گی تفصیلات کیمطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، بھارتی ایئر لائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 23اپریل 2025سے بند ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی ایک اور ایئر لائن نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز کردیں۔ نجی ایئر لائن نے فلائٹ آپریشن کے لئے برطانوی سول ایوی ایشن کو درخواست دے دی، نجی ایئر لائن اگست سے اسلام آباد، مانچسٹر کے درمیان پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔قومی ایئر لائن نے پہلے ہی برطانیہ کے لئے پروازوں کی درخواست یوکے سی اے اے کو دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں