پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بلاک

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت نے نیوز چینلز کے بعد پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بلاک کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جن پاکستانی اداکاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر، صنم سعید، اقرا عزیز، بلال عباس خان اور گلوکار علی ظفر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے مزید پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل جیو نیوز سمیت پاکستان کے 16یوٹیوب چینلز پر اپنے ملک میں پابندی لگادی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں