پاکستانی فنکار ہر رنگ میں ڈھلنا جانتے ہیں،عاطف اسلم

اسلام آباد (شوبز نیوز) گلوکار، موسیقار و اداکار علی ظفر نے عاطف اسلم کے بولی وڈ سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار بے حد باصلاحیت ہیں، اس لیے انہیں خود کو کسی سے کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔علی ظفر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بولی وڈ میں اپنے تجربات اور پاکستانی فنکاروں کی قدر کے حوالے سے گفتگو کی۔گزشتہ دنوں بھارتی صحافی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا تھا کہ وہ خدا کے شکر گزار ہیں کہ انہیں نہ صرف بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا بلکہ وہاں عزت بھی ملی، وہ بولی وڈ میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہیں اور اسے اپنی کامیابی کا ایک اہم حصہ سمجھتے ہیں۔اسی حوالے سے علی ظفر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھی بولی وڈ کو یاد کرتے ہیں، کیونکہ وہ بھی وہاں کافی کام کرچکے ہیں؟ اس پر علی ظفر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں بولی وڈ میں بہت عزت ملی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی انہیں ایک دوسرے ملک سے ہونے کے باوجود پسند کرتے تھے، تعریف کرتے تھے، وہاں ان کی فلموں کو پذیرائی ملی، جو آج بھی ان کے دل میں محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستانیوں کو کبھی بھارتیوں سے کم نہیں سمجھتے، اگر وہ پاکستان میں پہلے ایک مقام نہ بناتے تو بھارت میں انہیں کام کرنے کا موقع کبھی بھی نہ ملتا۔علی ظفر نے کہا کہ وہ عاطف اسلم پر تنقید نہیں کر رہے، وہ بہت اچھے فنکار ہیں، لیکن بعض اوقات ہمارے فنکار بولی وڈ کو اس طرح دیکھتے ہیں جیسے ہم ان کے سامنے کچھ نہیں ہیں، جب کہ ایسا نہیں ہے۔ان کے مطابق جب وہ بولی وڈ میں کام کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں