پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ

کوالالمپور(سپورٹس نیوز)پاکستان فٹبال ٹیم کے کھلاڑی اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ ہوا ہے۔ملائیشن کلب کیلانٹن ریڈ واریئرز نے پاکستانی اسٹار کو سائن کرلیا۔ کیلانٹن ریڈ واریئرز ملائیشیا میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کا کلب ہے۔اوٹس خان ملائیشیا میں لیگ کھیلنے والے دوسرے پاکستانی فٹبالر ہوں گے۔اوٹس سے قبل ذیش رحمٰن بھی ملائیشیا میں لیگ فٹبال کھیل چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں