فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ بھارت اپنے کردارسے جنگ کی طرف جا رہا ہے توپاکستان بھرپوجواب دیگا۔ پاکستانی قوم ملی سلامتی کیلئے پاک فوج کیساتھ ہے ۔ فخرہے کہ ملک اور قوم کو جرات مندسہ پہ سالارحافظ عاصم منیراور باوقا ر لیڈر میاں نوازشریف ملے ہیںـ میاں نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاجسکی وجہ سے بھارت کوجرات کے ساتھ جواب دیاجا سکتاہےـوہ اپنی زیر قیادت اپنے حلقہ پی پی112سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے موقع پرگفتگوکررہے تھےـ انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کرکے فاش غلطی کی اسے خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔



