1

پاکستانی نوجوان کا اعزاز،فور بس انڈر 30کی فہرست میں شامل

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی معروف کاروباری جریدے فوربس نے سال 2026 کی30انڈر30یونائیٹڈ اسٹیٹس فہرست جاری کر دی جس میں پاکستانی نژاد نوجوان حسن چودھری بھی شامل ہیں۔ حسن چودھری کو وینچر کیپیٹل کیٹیگری میں جگہ ملی ہے، حسن چودھری بلیک راک پرائیویٹ ایکویٹی پارٹنرز میں وائس پریزیڈنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور سیریز C سے پری آئی پی او تک کی کمپنیوں میں گروتھ ایکویٹی سرمایہ کاری کی قیادت کرتے ہیں۔ 2023 میں بلیک راک واپسی کے بعد وہ کمپنی کے نئے Equity Growth پلیٹ فارم کے بانی اراکین میں شامل ہیں، جس کے تحت دو برسوں میں 800 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ حسن چودھری نے اب تک متعدد کامیاب سرمایہ کاریوں کی قیادت کی ہے۔ فوربس کے مطابق اس سال 10 ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں، اور فہرست میں جگہ بنانا پہلے سے زیادہ سخت ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں سال کے منتخب افراد مصنوعی ذہانت کے دور میں جدت اور ہمت کے ساتھ قیادت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں