پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،نیا AIسافٹ وئیر تیار کرلیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔ذرائع کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر کے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز ویب آر ٹی سی سے ملا کر استعمال کیا جاتا ہے محمدعثمان بشیر کو دبئی میں ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے بھی نوازا گیا۔اس ایوارڈ کیلئے بھارت اور چین سمیت ایشیا کے دیگر ممالک سے80 درخواستیں آئی تھیں۔ محمدعثمان بشیر نے کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں