پاکستانی نوجوان کیAIکمپنی پونے5کھرب میں فروخت

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نوجوان ریحان جلیل کی اے آئی سکیورٹی کمپنی امریکی سوفٹ وئیر گروپ Veeamنے 1ارب70کروڑ ڈالرز یعنی4کھرب 77 ارب پاکستانی روپوں میں خرید لی اس کاروباری ڈیل سے اے آئی گورننس ٹولز کو (Veeam) کی پروڈکٹ لائن میں شامل کیا جائے گا۔ڈیل مکمل ہونے کے بعد ریحان جلیل امریکی سوفٹ ویئر گروپ میں سکیورٹی اور اے آئی کے صدر کے طور پر اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ ریحان جلیل نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں