پاکستانی نژاد خاتون انگلینڈ کی وزیر داخلہ بن گئیں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد خاتون انگلینڈ کی وزیر داخلہ بن گئیں۔ برطانیہ کی نائب وزیراعظم اینجیلا رینر کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعظم کیئر سٹارمرنے شبانہ محمود کو وزیر داخلہ مقرر کردیا۔ کیئر سٹارمر نے اپنی نائب وزیراعظم کے استعفے کے بعد اپنی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے۔ کئیر سٹارمر نے نئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ بھی مقرر کیے ہیں۔کابینہ میں نئے وزیروں کو شامل کیا گیا تو کئیر سٹارمر نے پاکستانی نژاد سبانہ محمود کو وزیر انصاف کے عہدہ سے ہٹا کر وزیر داخلہ بنا دیا۔سٹارمر کی نائب وزیراعظم انجیلا رینر نے ایک نیا مکان خریدا تھا۔ انہوں نے اس مکان کی خڑیداری پر ٹیکس بچانے کی کوشش کی تھی اور پکڑی گئی تھیں۔ انجیلا رینر نے نئے گھر پر جائیداد ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر ندامت ظاہر کرتے ہوئے کل استعفی دے دیا تھا جسے پرائم منسٹر کئیر سٹارمر نے منطور کر لیا۔پرائم منسٹر کیئر سٹارمر نے اب ڈیوڈ لامی کو ڈپٹی پرائم منسٹر مقرر کیا ہے۔ ڈیوڈ لامی پہلے وزیر خارجہ تھے۔ وزیرخارجہ کی ذمہ داری اب یویٹ کوپر سنبھالیں گی، جو اس سے پہلے وزیر داخلہ تھیں۔اس ری شفل میں نائب وزیراعظم یک جانے سے وزیر داخلہ کی پوسٹ خلی ہوئی تو سٹارمر نے وہاں شبانی محمود کو بٹھا دیا، ان کے وزیر داخلہ بننے سے وزیر انصاف کی پوسٹ خالی ہو گئی ہے۔نئی وزیر داخلہ شبانہ محمود برطانیہ کی سینیئر مسلمان سیاست دان ہیں اور انہیں لیبر پارٹی کی ابھرتی ہوئی قیادت سمجھا جاتا ہے۔44سالہ بیرسٹر شبانہ محمود 2010 سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور اپوزیشن کے دور میں متعدد شیڈو وزارتیں سنبھال چکی ہیں، تاہم انہوں نے جیرمی کوربن کی شیدو کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں