پاکستانی وومن کھلاڑی نے 2 گولڈ میڈل حاصل کر لئے

کوئٹہ (سپورٹس نیوز)پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی ثروت فاطمہ نے ملائیشیا میں منعقدہ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت لیے۔تاریخی فتح پر گفتگو کرتے ہوئے ثروت فاطمہ نے کہاکہ یہ صرف ایک جیت نہیں بلکہ میری انتھک محنت، لگن اور کھیل سے سچی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے والد کی دعاں اور پاک فوج کے بھرپور تعاون کا بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی۔عالمی گولڈ میڈلسٹ نے اس موقع پر پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام مزید روشن کرنا چاہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں