پاکستانی ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی کامیابی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہالی ووڈ فلم “مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ” پر کام مکمل کرلیا۔ فلم 23 مئی کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی جس کا ٹریلز بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ” مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ” کے تمام ویژول ایفیکٹ لاریب عطا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مکمل کئے۔لاریب عطا کا کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ محنت اور لگن کی بدولت کامیابیاں نصیب ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں